بہاولنگر: چک 47 فتح کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ہولناک تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی

news-banner

پاکستان - 23 دسمبر 2025

بہاولنگر کے علاقے چک 47 فتح کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان شدید تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

 

 جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں بابر علی، محمد احمد اور ایک دیگر شخص شامل ہیں۔

 

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 

 پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔