دنیا - 26 دسمبر 2025
حافظ نعیم الرحمان کا پنجاب میں بروقت بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ
پاکستان - 23 دسمبر 2025
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ ظالمانہ اور غیر جمہوری ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل جمہوریت کا تقاضا ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، جبکہ بیوروکریسی کو عوامی نمائندوں کے ماتحت ہونا چاہیے، نہ کہ ان پر مسلط کیا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ سرکاری افسران کو مقامی حکومتوں کے تابع کیا جائے اور عوام کو بااختیار بنایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 25 جنوری سے پنجاب بھر میں عوامی ریفرنڈم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ عوامی رائے کو سامنے لایا جا سکے۔
دیکھیں

