دنیا - 26 دسمبر 2025
امریکا کا وینزویلا پر دباؤ تیز، مدورو کو اقتدار چھوڑنے کا انتباہ
دنیا - 23 دسمبر 2025
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو اب زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہ سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مدورو حکومت کی مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کے قریب تیل بردار دو جہازوں کو روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا مدورو حکومت کے اقدامات کے خلاف عملی کارروائی کر رہا ہے اور اسے جاری نہیں رہنے دے گا۔
دوسری جانب روس نے امریکی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وینزویلا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس وینزویلا کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا اور اسے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
دیکھیں

