دنیا - 26 دسمبر 2025
نیتن یاہو کی ایران کو سخت دھمکی، کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
دنیا - 23 دسمبر 2025
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جاری جنگی مشقوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ اقدام کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔
نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں۔
دیکھیں

