دنیا - 26 دسمبر 2025
پی سی بی نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
کھیل - 23 دسمبر 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ اور غیر کھیلانہ رویے کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے شکایت درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فائنل کے دوران بھارتی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال دلا رہے تھے، جو کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ باضابطہ طور پر آئی سی سی کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے اور کرکٹ کو باہمی احترام اور مثبت مقابلے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیزی کا۔
پاکستان ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو افسوسناک اور غیر اخلاقی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ نامناسب تھا، تاہم پاکستانی ٹیم نے فتح کا جشن وقار، نظم و ضبط اور اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منایا۔
سرفراز احمد نے واضح کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا طرزِ عمل ان کا ذاتی فعل تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے میدان میں مثبت رویہ اور ٹیم ورک کی بہترین مثال قائم کی۔
دیکھیں

