دنیا - 26 دسمبر 2025
خیبر پختونخوا میں اضافی سستی بجلی منصوبہ: نئے صنعتی زونز کی بنیاد رکھی جائے گی
کاروبار - 23 دسمبر 2025
خیبر پختونخوا حکومت کا اضافی سستی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ متعلقہ علاقوں میں اس وقت کوئی بڑا صنعتی یونٹ موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو اضافی سستی بجلی کی کھپت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے محکمہ صنعت اور محکمہ توانائی کے درمیان متعدد اجلاس ہو چکے ہیں۔
اب حکومت نے صوبے میں بجلی کی اضافی کھپت کو یقینی بنانے کے لیے نئے صنعتی زونز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت چار نئے صنعتی زونز قائم کیے جائیں گے، جن میں سپیشل اکنامک زونز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کاٹلنگ میں سپیشل اکنامک زون اور سوات میں ایک نیا اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔
کاٹلنگ میں سپیشل صنعتی زون کے لیے 470 ایکڑ اراضی کی خریداری کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
اس وقت صوبے کی موجودہ صنعتوں کو تقریباً 400 میگا واٹ بجلی درکار ہے، جبکہ سستی بجلی کے منصوبوں سے تقریباً 1000 میگا واٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس وقت 14 صنعتی زونز موجود ہیں، تاہم اضافی بجلی کے مؤثر استعمال کے لیے مزید صنعتی سرگرمیوں کا آغاز ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

