دنیا - 26 دسمبر 2025
جاوید بٹ قتل کیس: جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو ذمہ دار قرار دے دیا
پاکستان - 23 دسمبر 2025
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں، جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی صدر انویسٹی گیشن میاں معظم کر رہے تھے، جبکہ دیگر ارکان میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اچھرہ قمر عباس اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رائیونڈ شاہزیب شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی میں امیر معصب کے ساتھ امیر فتح بھی شامل تھے اور امیر معصب کے شوٹرز کو ہدایات دیتے وقت امیر فتح موجود تھا۔
مقدمے میں ایک اور ملزم عارف بھٹی اب تک لاپتہ ہے۔
دیکھیں

