ناسا کی تحقیق: بڑھتے درجہ حرارت اور سورج کی شدت سے زمین پر آکسیجن کا بحران ممکن

news-banner

تازہ ترین - 23 دسمبر 2025

لاہور: انسانی زندگی کے لیے ایک نیا خطرہ منظر عام پر آیا ہے۔ 

 

امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور سورج کی شدت کی وجہ سے مستقبل میں فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیول ختم ہو سکتے ہیں۔

 

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل زمین پر زندگی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ تمام درخت اور پودے اسی گیس کی مدد سے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔

 

 اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن نہ رہیں تو زمین پر انسان سمیت تمام حیاتیات کے لیے زندگی ناممکن ہو جائے گی۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت کے نظام کے ساتھ کھیلنا خطرناک ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو چند ہزار سالوں میں زمین پر سانس لینا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔