سائنسدانوں نے دودھ سے بنایا بایوڈیگریڈ ایبل پلاسٹک، 13 ہفتوں میں مٹی میں تحلیل

news-banner

تازہ ترین - 23 دسمبر 2025

سائنسدانوں نے دودھ کے پروٹینز، اسٹارچ اور نینو کلے کے مرکب سے ایک بایوڈیگریڈ ایبل پلاسٹک تیار کیا ہے جو مٹی میں تیزی سے تحلیل ہو سکتا ہے۔

 

جرنل پولیمرز میں شائع تحقیق کے مطابق محققین نے کیلشیئم کیسینیٹ (دودھ کے پروٹین کیسین سے حاصل) کو تبدیل شدہ نشاستہ اور بینٹونائٹ نینو کلے کے ساتھ ملا کر ایک باریک فلم بنائی۔ 

 

اس میں گلائسرول اور پولی ونائل الکوحل شامل کرکے مٹیریل کی مضبوطی اور لچک بڑھائی گئی۔

 

تجرباتی ٹیسٹ کے دوران فلم نے 13 ہفتوں میں مکمل طور پر مٹی میں گل جانے کا مظاہرہ کیا۔

 

 مزید یہ کہ فلم کے تحلیل ہونے کے دوران زہر کی سطح کم پائی گئی اور مائیکروبائل ٹیسٹنگ نے تصدیق کی کہ بیکٹیریا کی سطح برقرار رہی، جس سے ماحول دوست خصوصیات کی تصدیق ہوئی۔