فنانشل ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں مؤثر کثیرالجہتی اسٹریٹجک رہنما

news-banner

دنیا - 23 دسمبر 2025

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدلتی عالمی سیاست میں کثیرالجہتی خارجہ حکمتِ عملی کے ماہر رہنما کے طور پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ 

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں درمیانی طاقتوں کے لیے مواقع تو بڑھے ہیں مگر چیلنجز بھی پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

 

جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمار مڈل پاورز کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں ہوتا ہے، جو مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت مؤثر تعلقات استوار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

 

ٹرمپ کے غیر روایتی اور غیر رسمی انداز سے بہترین ہم آہنگی کا اعزاز بھی پاکستانی عسکری قیادت کو حاصل ہوا۔

 

فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر جہتی اسٹریٹجک ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ متوازن اور فعال سفارتی روابط قائم رکھے۔

 

رپورٹ کے مطابق تیزی سے بدلتے عالمی حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے، جبکہ ٹرمپ کے ساتھ بروقت نرم لہجے اور خوش گفتاری پر مبنی سفارتکاری مؤثر ثابت ہوئی، جس سے بھارت کو سفارتی سطح پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مڈل پاور سفارتکاری توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوئی، کیونکہ نئی عالمی سیاست اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکنے کے باعث ہندوستان کو اپنی حکمتِ عملی میں واضح مشکلات کا سامنا ہے۔