دنیا - 26 دسمبر 2025
خواجہ آصف: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطے کے استحکام میں کلیدی کردار، عالمی سطح پر اعتراف
پاکستان - 23 دسمبر 2025
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے غیر معمولی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے عالمی سیاست میں پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا ہے، جو موجودہ قیادت کی کامیاب حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والا اعلیٰ اعزاز پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات بھی اب نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فنانشل ٹائمز کا یہ اعتراف پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں عالمی سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے۔
ان کے مطابق اس دور میں امریکا کے خلاف سخت بیانات دیے گئے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بھی خراب کیے گئے۔
دیکھیں

