دنیا - 26 دسمبر 2025
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم پیش رفت، ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی
تازہ ترین - 23 دسمبر 2025
ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے، اور فائیو جی سپیکٹرم اس سفر میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن سپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہو پاتی، وہ قومی معیشت کے لیے براہِ راست مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں، اسی لیے ای سی سی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں اس معاملے کی منظوری دی گئی۔
وزیر خزانہ کے مطابق سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس (نیرا) کو بطور کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا، جس نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ملکی، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی سابقہ سپیکٹرم نیلامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نیلامی کے پورے عمل میں بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھا گیا، جن کی بنیاد پر سپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن سے متعلق سفارشات تیار کی گئیں، جنہیں پاکستان کے مفاد میں جانچنے کے بعد ای سی سی نے منظور کر لیا۔
دیکھیں

