ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیروں کو واپس بلا لیا

news-banner

دنیا - 23 دسمبر 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیروں کو واپس بُلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

صدر ٹرمپ کا مقصد امریکی سفارت خانوں کو اپنے ملکی ایجنڈے کے مطابق مزید فعال اور ترجیحی بنانا ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے ابھی تک واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔

 

 تاہم امریکی حکام نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں، اور صدر ٹرمپ کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر تعینات کریں جو ان کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔