دنیا - 26 دسمبر 2025
سلمان خان کا دھرمیندر کے لیے جذباتی خراجِ عقیدت: "میں نے باپ جیسی شخصیت کھو دی"
انٹرٹینمنٹ - 23 دسمبر 2025
بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اداکار دھرمیندر کے لیے اپنی بے پناہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں دھرمیندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا، "میں نے ابھی ایک باپ جیسی شخصیت کھو دی ہے، دھرم جی نے میری شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔"
سلمان خان نے اپنی کامیابی کا سہرا بھی دھرمیندر کے سر سجایا اور کہا کہ "میں نے جو کچھ بھی اپنے کیریئر میں حاصل کیا، وہ دھرم جی کو دیکھ کر کیا۔
" انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی میں میرے والد اور دھرم جی وہ دو افراد ہیں جن سے میں ہمیشہ متاثر رہا اور جنہیں فالو کیا۔ دھرمیندر انتہائی باکمال، ہمدرد اور جذباتی شخصیت کے مالک تھے۔
دیکھیں

