ڈکی بھائی کے یوٹیوب اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 23 دسمبر 2025

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے یوٹیوب اکاؤنٹس اور ضبط شدہ سامان کی سپرداری کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔

 

ضلع کچہری لاہور میں سماعت کے دوران عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے یوٹیوب چینل اور موبائل فونز سپرداری پر دینے سے انکار کیا۔

 

 تاہم جامعہ تلاشی کے دوران برآمد ہونے والی 19 اشیاء ڈکی بھائی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔

 

ان اشیاء میں بینکنگ کارڈز، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ بیگ، گو پرو کیمرہ اور دیگر سامان شامل ہے۔ 

 

فریقین اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں سنایا۔

 

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یوٹیوبر سعد الرحمان اب تک 8 ویڈیوز اپلوڈ کر چکا ہے۔