دنیا - 26 دسمبر 2025
سال 2025 میں سائنس و ٹیکنالوجی کی جدید ایجادات، کیڑوں سے لے کر ہوا سے کافی بنانے تک
تازہ ترین - 23 دسمبر 2025
سال 2025 سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے اہم رہا، جس میں کئی انوکھی اور جدید ایجادات سامنے آئیں۔
کیڑوں کو دیکھنے والا کیمرا: Petal نامی یہ جدید کیمرہ پودے نما تنے پر نصب ہوتا ہے اور اے آئی کی مدد سے کیڑوں کی شناخت، نقل و حرکت اور بیجوں سے کونپل نکلنے جیسے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔
باغبان اس کے ذریعے pollinator gardens کی بہتر دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ لپ اسٹک: برازیل کی کمپنی بوتیکارِیو نے ایک پروٹو ٹائپ لپ اسٹک متعارف کرائی ہے، جو بصری معذوری یا محدود جسمانی حرکت والے افراد کے لیے خودکار لپ اسٹک لگانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ہونٹوں کے خدوخال کا تجزیہ کر کے روبوٹ بازو کے ذریعے رنگ لگاتی ہے۔
ماحول کو کنٹرول کرنے والے ایئر بڈز: ناکی نیورل ایئر بڈز چہرے اور آنکھوں کی معمولی حرکات سے کمپیوٹر، وہیل چیئرز اور دیگر ٹیکنالوجی کنٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
جائرو اسکوپک ٹیکنالوجی کے ذریعے صارف آسانی سے روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ ان ایئر بڈز نے 2025 کے CES انوویشن ایوارڈ میں بھی کامیابی حاصل کی۔
ہوا سے کافی بنانے والی مشین: کارا پوڈ ڈیوائس ہوا میں موجود نمی کو صاف پانی میں تبدیل کرتی ہے اور پودوں سے تیار شدہ کافی پوڈز کے ذریعے روزانہ 13 کپ کافی تیار کر سکتی ہے، جس کے لیے پانی بھرنے کی ضرورت نہیں۔
یہ ایجادات ٹیکنالوجی میں جدت اور روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کا بہترین ثبوت ہیں۔
دیکھیں

