گھر کی صفائی آسان بنانے کے سادہ اور مؤثر طریقے

news-banner

تازہ ترین - 23 دسمبر 2025

گھر کی صفائی اکثر وقت طلب اور تھکا دینے والا کام محسوس ہوتا ہے، مگر ہوم ڈیکور ماہرین کے مطابق منظم طریقے اور چند سادہ عادات سے یہ کام بہت آسان ہو سکتا ہے۔

 

روزانہ صرف 10 سے 15 منٹ مختص کر کے اہم جگہیں صاف کرنے کا معمول قائم کریں، جیسے کہ باورچی خانے کے کاؤنٹر، فرش کی گرد صاف کرنا اور استعمال شدہ اشیاء کو اپنی جگہ رکھنا۔

 

 اس طرح ہفتہ وار بڑی صفائی کا بوجھ کم ہو جاتا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ صفائی میں سب سے مؤثر ٹپ ڈی کلٹرنگ ہے۔

 

 ہر ماہ غیر ضروری سامان علیحدہ کر دینا گھر کو کشادہ اور صفائی کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

 

 خاص طور پر کچن اور باتھ روم کے حصے روزانہ چند منٹ میں صاف کر لینے سے صفائی آسان ہو جاتی ہے۔

 

سادہ گھریلو محلول جیسے بیکنگ سوڈا اور سرکہ سخت داغ اور بدبو دور کرنے میں مفید ہیں۔

 

 جدید آلات جیسے وائرلیس ویکیوم کلینر، اسٹیمر اور مائیکرو فائبر کپڑے وقت بچاتے اور بہترین صفائی فراہم کرتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق مستقل مزاجی ہی صفائی کو آسان اور گھر کو تازہ، صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی کنجی ہے۔