سابق چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی بے گھر زندگی پر خاموشی ٹوٹ گئی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 23 دسمبر 2025

ہالی ووڈ کے سابق چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس نے اپنی بے گھر زندگی کے حوالے سے پہلی بار بات کی ہے۔

 

 ٹائلر چیس کو 2000 کی دہائی میں مشہور ٹی وی شو ’نِڈز ڈی کلاسیفائیڈ اسکول سروائیول گائیڈ‘ میں مارٹن کوئرلی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

 

تاہم چند روز قبل سوشل میڈیا پر ان کی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر زندگی گزارتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس نے مداحوں اور عام صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

 

 وائرل ویڈیو میں ٹائلر پُرسکون انداز میں اپنا ماضی بیان کرتے ہیں اور شو کا نام بھی بتاتے ہیں، جس پر ویڈیو بنانے والی خاتون انہیں فوراً پہچان لیتی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ ٹائلر کتنے عرصے سے سڑکوں پر رہ رہے ہیں، تاہم ہر ہفتے پولیس ان سے رابطہ کرتی ہے اور انہیں پناہ گاہوں اور طبی سہولتوں کی پیشکش کی جاتی ہے، جسے وہ اکثر رد کر دیتے ہیں۔

 

ٹائلر چیس نے وائرل ویڈیوز پر زیادہ ردِعمل نہیں دیا، اور ان کے مداحوں نے ان کے لیے ‘گو می فنڈ’ کا پیچ بھی بنایا، جس میں کچھ رقم جمع ہوئی۔

 

 تاہم ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ٹائلر کو مالی امداد سے زیادہ طبی مدد کی ضرورت ہے اور وہ خود اس کی انتظام نہیں کر سکتے۔