دنیا - 26 دسمبر 2025
قومی ایئرلائن کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل، تین بڈرز کی بولیاں جمع
کاروبار - 23 دسمبر 2025
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
قومی ایئرلائن کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے اپنی بولیاں جمع کرا دی ہیں، جنہیں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بولیاں کھلنے کے بعد پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کی جائے گی، جس کے بعد یہ معاملہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بڈنگ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کی فروخت کا ابتدائی مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب معاملہ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے سامنے رکھا جائے گا، جہاں ریزرو پرائس کا جائزہ لیا جائے گا۔
مشیر نجکاری کا کہنا تھا کہ ریزرو پرائس کو خفیہ رکھا گیا ہے اور بورڈ کی منظوری کے بعد اسے کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو اس کی حتمی منظوری دے گی۔
ان کے مطابق یہ ایک بڑا اور تاریخی مرحلہ ہے کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں میں کوئی بڑی نجکاری نہیں ہو سکی تھی۔
دیکھیں

