دنیا - 26 دسمبر 2025
سلمان خان 60 برس کے ہونے جا رہے ہیں، فٹنس اور اسٹائل سے مداحوں کو کر دیا متاثر
انٹرٹینمنٹ - 23 دسمبر 2025
رواں برس ہالی ووڈ اسٹائل کے دیگر خانز یعنی شاہ رخ خان اور عامر خان کے بعد، اب تیسرے خان سلمان خان بھی اپنی 60ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔
سلمان خان کی سالگرہ 27 دسمبر کو ہے، لیکن حیران کن طور پر اس موقع پر کسی بڑے اہتمام یا خصوصی تقریبات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، جیسا کہ اس سال عامر خان اور شاہ رخ خان کے لیے دیکھی گئیں۔
تاہم سلمان خان نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس اور اسٹائل سے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔
انہوں نے جم میں لی گئی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بلیک بنیان اور نیلے شارٹس میں چست اور مضبوط جسمانی ساخت کے ساتھ نظر آئے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 60 برس کی عمر میں بھی وہ ایسے ہی نظر آئیں۔
دیکھیں

