دنیا - 26 دسمبر 2025
خارجہ پالیسی کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، طلال چوہدری
پاکستان - 23 دسمبر 2025
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نمایاں کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مؤثر قیادت کا ثمر ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سفارتی پیش رفت سے پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور دنیا میں اعتماد بحال ہوا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنا ہے اور پاکستان کی سفارتکاری اس وقت عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین، امریکا اور عرب ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ مشرق و مغرب کا یکساں اعتماد حاصل ہونا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
دوسری جانب برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بدلتے عالمی نظام میں ایک مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار دیا ہے۔
دیکھیں

