پی آئی اے کی نجکاری: عارف حبیب گروپ 121 ارب روپے کی بولی کے ساتھ کامیاب

news-banner

کاروبار - 23 دسمبر 2025

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں عارف حبیب گروپ نے 121 ارب روپے کی بولی لگا کر کامیاب قرار پایا، جب کہ لکی سیمنٹ نے 120 ارب 25 کروڑ روپے کی بولی دی۔

 

اس مرحلے میں لکی گروپ نے ابتدائی طور پر 115 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی، جسے بعد میں 116 ارب 75 کروڑ روپے تک بڑھایا۔ عارف حبیب گروپ نے اپنی بولی 116 ارب 50 کروڑ سے بڑھا کر 121 ارب روپے کر دی، اور آخر میں کامیاب قرار پایا۔

 

پہلے مرحلے میں تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرائیں، جنہیں کھولنے کے بعد پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ میں ریفرنس قیمت طے کی گئی۔ ریفرنس قیمت کی منظوری کے بعد یہ معاملہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے پاس گیا، جہاں حتمی منظوری دی گئی۔

 

مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا کہ یہ 20 سال میں قومی ایئرلائن کی سب سے بڑی نجکاری ہے اور اس عمل کے بعد پاکستان کی ایئرلائن کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔