دنیا - 26 دسمبر 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، قومی سلامتی اور چیلنجز پر بریفنگ
پاکستان - 23 دسمبر 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جاری نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے سول و عسکری شرکا نے انہیں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے تقاضوں پر مبنی تعلیمی تجزیے پر بریفنگ دی۔
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے عالمی، علاقائی اور داخلی سیکیورٹی ماحول کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہمہ گیر چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی شعبے شامل ہیں۔
انہوں نے جامع ملٹی ڈومین تیاری، مسلسل موافقت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مخالف عناصر اکثر براہِ راست تصادم کی بجائے بالواسطہ اور مبہم حکمت عملی، بشمول پراکسیز کے ذریعے اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مستقبل کی قیادت کو ایسے کثیرالجہتی چیلنجز کی شناخت، پیش بینی اور تدارک کی تربیت دینے پر زور دیا اور واضح فیصلہ سازی کو کلیدی وصف قرار دیا۔
این ڈی یو کے کردار کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ ادارہ جاتی عسکری تعلیم پیشہ ورانہ صلاحیت، مقامی قابلیت اور طویل المدتی قومی استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
دورے کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے شرکا پر زور دیا کہ وہ دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مستعد، لچکدار اور ثابت قدم رہیں۔
دیکھیں

