جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی: چین نے جاپان کے لیے 46 فضائی روٹس دو ہفتوں کے لیے منسوخ کر دیے

news-banner

دنیا - 23 دسمبر 2025

جاپان اور چین کے درمیان طویل عرصے سے جاری سفارتی کشیدگی نے حال ہی میں شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں چین نے جاپان کے لیے 46 فضائی روٹس آئندہ دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے ہیں۔

 

یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی عکاسی ہے اور جاپان کے لیے نہ صرف سفارتی بلکہ شدید سیاحتی اور معاشی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ 

 

منسوخیاں چین کے مختلف شہروں سے جاپان کے بڑے ایئرپورٹس کے لیے چلنے والی پروازوں پر لاگو کی گئی ہیں۔

 

چین جاپان کا سب سے بڑا سیاحتی ذریعہ رہا ہے اور ہر سال لاکھوں چینی سیاح جاپان کا رخ کرتے ہیں، جن پر ہوٹل، ریٹیل، ٹرانسپورٹ اور ڈیوٹی فری مارکیٹ بڑی حد تک انحصار کرتی ہے۔

 

 ماہرین کے مطابق یہ منسوخیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب خطے میں سیاسی اور سیکیورٹی خدشات بڑھ چکے ہیں۔

 

سفارتی حلقے اسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔

 

 جاپان کی ٹریول انڈسٹری پہلے ہی بکنگ منسوخی، ریفنڈز اور شیڈول میں تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے، اور آنے والے دنوں میں اس کا اثر جاپانی معیشت پر بھی مزید واضح ہو سکتا ہے۔

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال طویل ہو گئی تو نہ صرف سیاحتی شعبہ بلکہ علاقائی سفارتی توازن بھی جاپان کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔