دنیا - 26 دسمبر 2025
مریم نواز کا پروٹیکشن آف اونرشپ بل کی معطلی پر ردِعمل: عوامی مفاد کو نقصان پہنچے گا
پاکستان - 23 دسمبر 2025
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اِمووبل پراپرٹی بل 2025ء کی معطلی پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون برسوں اور دہائیوں سے جائیداد کے تنازعات میں پھنسے لاکھوں عوام کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا تاکہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے اور پہلی بار شہریوں کو اپنی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت حاصل ہو۔
ان کے مطابق قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچے گا اور مظلوم عوام کو نقصان ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ قانون ان کے ذاتی فائدے کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کی معطلی سے غریب، بےکس، بیوائیں اور مظلوم متاثر ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون سازی صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے اور اسے روکنا عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔
دیکھیں

