سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف تحریکِ استحقاق جمع کرائی

news-banner

پاکستان - 23 دسمبر 2025

سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تحریکِ استحقاق جمع کرا دی۔

 

 تحریک میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے فنڈز سے متعلق سوالات کا جواب دینے کے بجائے توہین آمیز اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔

 

چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں پلوشہ خان اور عبدالعلیم خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

 

 اس دوران عبدالعلیم خان نے پلوشہ خان کو "شٹ اپ" کہا، جس پر پلوشہ نے جواباً "یو شٹ اپ" کہا۔ سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاؤ کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔

 

پلوشہ خان نے علیم خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ "تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟" جس پر عبدالعلیم خان نے جواب دیا کہ "آپ عزت کریں گے تو آپ کی عزت ہم کریں گے۔"