خدام الحجاج کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگی، سرکاری ملازمین نے وزیرِ اعظم پورٹل پر شکایات کر دیں

news-banner

پاکستان - 24 دسمبر 2025

آئندہ سال حج کے لیے خدام الحجاج کی بھرتی کے دوران سرکاری ملازمین نے میرٹ کی خلاف ورزیوں کی شکایات کر دیں۔

 

شکایات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، جن میں فزیکل ٹیسٹ کے بغیر میرٹ لسٹ آویزاں کر کے نئے امیدواروں کے حقوق ضائع کیے گئے۔

 

 متعدد امیدواروں نے وزیرِ اعظم شکایت پورٹل پر درخواستیں جمع کروائی ہیں، جن میں نئے اور میرٹ کے مطابق امیدواروں کے انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق 20 دسمبر کی شب رزلٹ اپلوڈ ہونے کے چند منٹ بعد مخصوص امیدواروں کو سلیکشن کا پیغام موصول ہو گیا، جبکہ کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی حذف کر دیے گئے۔

 

ترجمان وزارت مذہبی امور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 70 فیصد پرانے اور 30 فیصد نئے افراد شامل کیے جاتے ہیں اور تمام صوبوں کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ دیا جاتا ہے۔