دنیا - 26 دسمبر 2025
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ: افغان طالبان کے زیرِ اثر ملک شدید معاشی اور انسانی بحران کا شکار
دنیا - 24 دسمبر 2025
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کے کنٹرول میں افغانستان شدید معاشی، انسانی اور سفارتی بحران کا شکار ہے۔
غیرقانونی حکومت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دہشت گرد گروہوں کی موجودگی نے ملک کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے آغاز میں افغانستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) میں 6.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، بیروزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی، اور تین کروڑ سے زائد شہری شدید غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
ملک کئی برسوں سے عالمی بینکاری نظام سے بھی خارج ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹی ٹی پی اور داعش خراسان افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی طالبان کے غیرقانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
دیکھیں

