ایف بی آر نے ایک لاکھ 74 ہزار نئے نان فائلرز کی فہرست تیار کر دی

news-banner

کاروبار - 24 دسمبر 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست مرتب کر دی ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق زیادہ تر نان فائلرز کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، جن میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

 

ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کو دستاویزات کے ساتھ پچھلے 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے، اور نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔