دنیا - 26 دسمبر 2025
گھر میں پودے لگانا: خوبصورتی، سکون اور صحت کے لیے فائدہ مند
تازہ ترین - 24 دسمبر 2025
گھر میں پودے لگانا نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتا ہے بلکہ ذہنی سکون، تازگی اور خوبصورتی بھی فراہم کرتا ہے۔
حال ہی میں ہوم گارڈننگ کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے کیونکہ لوگ چھوٹی جگہوں میں بھی ہریالی پیدا کر کے زندگی میں سکون اور خوشی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گھر میں پودوں کی موجودگی ہوا کو بہتر بنانے کے ساتھ ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے، اس لیے گارڈننگ کو ایک پرسکون اور فائدہ مند مشغلہ سمجھا جاتا ہے۔
پودوں کا انتخاب:
گھر میں گارڈننگ شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے پودوں کا انتخاب اہم ہے۔
کھلی بالکونی، چھت یا روشنی والی جگہ کے لیے وہ پودے بہترین ہیں جو سورج پسند کرتے ہیں، جیسے منی پلانٹ، ایلوویرا، ٹماٹر، پودینہ یا مرچ کے پودے۔
کم روشنی والے کمروں کے لیے انڈور پلانٹس مثلاً اسنیک پلانٹ، پوتھوس اور اسپائڈر پلانٹ زیادہ موزوں ہیں۔
مٹی کا انتخاب:
پودوں کی اچھی نشوونما کے لیے مٹی کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق پلاسٹک مکسڈ پوٹنگ سوئل بہتر غذائیت فراہم کرتی ہے اور پانی کے بہاؤ کو بھی مناسب رکھتی ہے، جبکہ عام مٹی میں پودے لگانے سے نشوونما متاثر ہو سکتی ہے۔
دیکھیں

