مختصر سجدے سے دماغی سرگرمیوں پر اثر: امریکی تحقیق میں دلچسپ نتائج

news-banner

تازہ ترین - 24 دسمبر 2025

ایک امریکی پائلٹ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مختصر دورانیے کے لیے سجدہ کرنے سے دماغی سرگرمیوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

 

 یہ مطالعہ پی ایم سی (PubMed Central) میں شائع ہوا، جس میں انسانی دماغ کے سگنلز کو مختلف فریکوئنسی بینڈز اور سائنسی پیمانوں کے ذریعے جانچا گیا۔

 

تحقیق میں تین خواتین اور دو مرد رضاکار شامل تھے۔ تجربے کے دوران ان کے دماغی سگنلز آنکھیں کھلی اور آنکھیں بند دونوں حالتوں میں ریکارڈ کیے گئے۔

 

شرکاء کا انتخاب مخصوص معیار کے مطابق کیا گیا، جن میں شامل تھے: ماضی میں نفسیاتی امراض کا نہ ہونا، سر یا ریڑھ کی ہڈی میں کوئی آپریشن یا چوٹ نہ ہونا، کسی نیورو سائیکولوجیکل ادویات کا استعمال نہ کرنا، اور نماز باقاعدگی سے ادا کرنا۔