دنیا - 26 دسمبر 2025
فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان کا دعویٰ: بچوں کی کسٹڈی دینے سے انکار
انٹرٹینمنٹ - 24 دسمبر 2025
اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے ان کے بچوں کی کسٹڈی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
علیزے سلطان اور فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، سلطان اور فاطمہ۔ تاہم چند سال بعد اختلافات کے بعد یہ شادی علیزے سلطان کے گھریلو تشدد کے دعوؤں کے بعد 2023 میں ختم ہو گئی۔
بعد ازاں فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکولوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کر لی۔
اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد کے ساتھ ہے۔
اطلاعات کے مطابق علیزے سلطان نے عدالت میں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ فیروز خان نے کسٹڈی دینے سے انکار کر دیا اور بچوں کو رکھنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
علیزے سلطان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زہریلے یا پرتشدد ماحول میں نہیں چھوڑنا چاہتیں، کیونکہ اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی رویے پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
دیکھیں

