وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی میں مؤثر کردار ادا کیا

news-banner

پاکستان - 24 دسمبر 2025

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ڈیجیٹل میڈیا نے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں میڈیا، خصوصاً ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔

 

سی پیک میڈیا فورم سے خطاب میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 انہوں نے سی پیک منصوبے کو معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرتی اثرات رکھنے والا گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔

 

وزیر اطلاعات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے درمیان فرق کو پہچاننا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔