سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

news-banner

کاروبار - 24 دسمبر 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 

سال 2026 کے دوران فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں ممکنہ کمی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے اثرات کے سبب عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی یومیہ بنیادوں پر نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,505 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 2,000 روپے کے اضافے سے 472,862 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

 

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے بڑھ کر 405,402 روپے تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ چاندی 500 روپے اضافے کے بعد 7,705 روپے اور فی دس گرام چاندی 428 روپے اضافے کے بعد 6,605 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔