دنیا - 26 دسمبر 2025
لاہور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ہلاک، ساتھی فرار
پاکستان - 24 دسمبر 2025
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ملزمان کے درمیان رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں زیرِ حراست ملزم لطیف مسیح ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے موقع پر لے گئی تھی کہ اسی دوران پہلے سے موجود ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے اسے چھڑوانے کی کوشش کی۔
ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق لطیف مسیح منشیات فروشی، قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

