دنیا - 26 دسمبر 2025
کور کمانڈرز کانفرنس: افواج اور عوام میں تفرقہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان - 24 دسمبر 2025
چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور غیر ملکی سرپرستی میں دہشتگردی کے فروغ کی مذمت کی گئی۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی، یکجہتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ حکومت، افواجِ پاکستان اور عوام کی مشترکہ کاوشوں سے ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، ترقی اور عزت و وقار کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات، قومی ایکشن پلان، کشمیر اور فلسطین کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو اعلیٰ ترین آپریشنل معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
دیکھیں

