دنیا - 26 دسمبر 2025
نیٹ میٹرنگ نرخ نیپرا کے پاس، موجودہ صارفین پر کوئی تبدیلی نہیں: اویس لغاری
کاروبار - 24 دسمبر 2025
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے نرخوں کا فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں وزیر نے بتایا کہ نیپرا نے اس معاملے پر عوامی مشورے طلب کر رکھے ہیں اور پاور ڈویژن بھی اس پر اپنی رائے دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔
اویس لغاری نے یہ بھی بتایا کہ صوبوں کے 8 ارب روپے کے بجلی بقایاجات مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایات کے مطابق کٹ گئے اور صوبوں سے توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنے بقایاجات کی ادائیگی بروقت کریں۔
سیکریٹری پاور ڈویژن کے مطابق صوبوں پر بجلی بقایاجات کی مد میں مجموعی طور پر 166 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
دیکھیں

