دنیا - 26 دسمبر 2025
قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
پاکستان - 25 دسمبر 2025
بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یومِ پیدائش آج پورے ملک میں نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
یومِ پیدائش کے سلسلے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل افتخار حسین چودھری (ہلالِ امتیاز) مہمانِ خصوصی تھے۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر سلامی پیش کی۔
پاک فوج کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، جبکہ مہمانِ خصوصی نے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
قائد ریذیڈنسی زیارت میں بھی گارڈ آف آنر اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
وہ ایک نامور وکیل اور مدبر سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی بصیرت اور قیادت سے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم ان کی زندگی کا خلاصہ تھے۔
قائداعظم نے ثابت کیا کہ دیانت دار اور مخلص قیادت قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
انہوں نے برصغیر کے بڑے سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں مسلمانوں کو پاکستان کی منزل تک پہنچایا اور ایک ایسے ملک کا تصور پیش کیا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہو۔
دیکھیں

