امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرسمس پر فوجیوں کو خراجِ تحسین، قربانیوں کو سراہا

news-banner

دنیا - 25 دسمبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کو محفوظ رکھنے میں افواج کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور تمام امریکی شہری اپنے فوجیوں کے شکرگزار ہیں۔

 

کرسمس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے پام بیچ، فلوریڈا میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے امریکی سروس ممبران سے ملاقات کی۔

 

صدر ٹرمپ نے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں اور قومی فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنے اہلِ خانہ سے دور رہنا ہرگز آسان نہیں ہوتا۔

 

انہوں نے کہا کہ بطور کمانڈر ان چیف، میں آپ کی غیر معمولی حمایت پر شکر گزار ہوں، آپ نے ہر اس اقدام میں میرا ساتھ دیا جو میں نے ملک کے مفاد میں اٹھایا۔