دنیا - 26 دسمبر 2025
معمولی تلخ کلامی پر کرسمس کی خوشیوں میں مبتلا نوجوان فائرنگ کا شکار، جاں بحق
پاکستان - 25 دسمبر 2025
ایک افسوسناک واقعے میں سفاک ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کرسمس منانے والے گھر پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سرفراز مسیح نامی شہری مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی چھت پر کرسمس کی تیاری کر رہے تھے، کہ اوباش ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
زخمی سرفراز کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے۔
مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ ملزمان آزادانہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
اہل خانہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ سرفراز مسیح 3 کمسن بچوں کے والد تھے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دیکھیں

