دنیا - 26 دسمبر 2025
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر
پاکستان - 25 دسمبر 2025
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں پر مبنی تیسری بین الاقوامی کانفرنس CAIDS-2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔
کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، محققین، اساتذہ، پالیسی سازوں اور صنعت سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی کے ابھرتے رجحانات، تحقیق اور جدت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد تھے، جبکہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختونخوا کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
کانفرنس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اور ملائشیا کی مختلف جامعات نے کیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومتی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔
خطابات میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال، نوجوان محققین کی رہنمائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا گیا۔
اختتامی اجلاس میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری اور بین الجامعات تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دیکھیں

