دنیا - 26 دسمبر 2025
ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ’ونر‘، بھارت ’لوزر‘ قرار: امریکی جریدوں کا تجزیہ
دنیا - 25 دسمبر 2025
امریکی جریدوں فارن پالیسی اور دی ڈپلومیٹ نے اپنے تجزیوں میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے واشنگٹن میں کامیاب اسٹریٹجک واپسی کی ہے، جہاں پاکستان کو ’ونر‘ جبکہ بھارت کو واضح طور پر ’لوزر‘ قرار دیا گیا ہے۔
مضامین کے مطابق امریکا میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں پلٹ چکا ہے اور پاکستان نے اعتماد اور رسائی حاصل کی جو کئی امریکی اتحادی بھی نہ کر سکے۔
امریکی جریدوں کا کہنا ہے کہ 2025 پاکستان کے لیے عسکری اعتماد، اسٹریٹجک بحالی اور عالمی سطح پر اثرورسوخ کے اعتبار سے اہم سال ثابت ہوا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں انتہا پسندی کے خلاف واضح ریاستی مؤقف، ٹی ٹی پی کے خلاف سخت پالیسی، علاقائی سفارت کاری، دفاعی معاہدوں اور بھارت کے خلاف عسکری کارکردگی نے پاکستان کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
تجزیے کے مطابق پاکستان امریکا کے نزدیک دوبارہ ایک قابلِ اعتماد اور مؤثر شراکت دار بن چکا ہے۔
دیکھیں

