پنجاب میں خشک سردی کی لہر برقرار، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

news-banner

تازہ ترین - 26 دسمبر 2025

پنجاب بھر میں خشک اور سرد موسم کی لہر بدستور جاری ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

 

 محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

 

 ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد اور ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

 

 شہر میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 335 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی، جو صحت کے لیے نہایت خطرناک قرار دی جا رہی ہے۔