دنیا - 26 دسمبر 2025
تھانہ آباد پور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک
پاکستان - 26 دسمبر 2025
تھانہ آباد پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ابھی تک نامعلوم ہے اور تصدیق کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈاکو کی نعش ہسپتال بھیج کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اس کارروائی پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
دیکھیں
