دنیا - 26 دسمبر 2025
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا تاریخی دورہ پاکستان، اسلام آباد میں شاندار استقبال
دنیا - 26 دسمبر 2025
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان کے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا۔ ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا، اور صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئے ہیں۔
دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت دی جائے گی۔
اس سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی یو اے ای کا دورہ کر چکی ہے۔
صدر یو اے ای کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے بند رہیں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی 26 دسمبر کو بند رہیں گے۔
وفاقی آئینی عدالت نے بھی آج کی کاز لسٹ منسوخ کرتے ہوئے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق ہسپتال، بینک، ضروری سروسز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے دفاتر، انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر کھلے رہیں گے۔
دیکھیں
