کھیل - 07 جنوری 2026
شکارپور اور خانپور میں فائرنگ کے دو واقعات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
پاکستان - 06 جنوری 2026
اندورنِ سندھ کے اضلاع شکارپور اور خانپور میں پیش آنے والے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ شکارپور کے علاقے ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں سیاہ کاری کے الزام پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسرا واقعہ خانپور کے علاقے عبدالحق بڈانی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بڈانی گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دیکھیں

