کھیل - 07 جنوری 2026
حنیف عباسی کا اعلان: کراچی سے روہڑی 480 کلومیٹر کا نیا ریلوے ٹریک، جولائی 2026 میں سنگ بنیاد
پاکستان - 06 جنوری 2026
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا نیا ریلوے ٹریک بنایا جائے گا، جس کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا اور منصوبہ ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ 500 کلومیٹر نیا ٹریک اور 400 کلومیٹر موجودہ ٹریک اپ لفٹ کیا جائے گا، اور منصوبے میں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری شامل ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں میں سکیورٹی کیمرے، ہوسٹس، نئے کچن اور وائی فائی راؤٹرز لگائے جائیں گے، اور ٹکٹ اب موبائل ایپ کے ذریعے بک ہوں گے۔
مزید 1700 کلومیٹر فائبز بچھانے، اسٹیشنز کو محفوظ بنانے اور ریلوے ملازمین کے لیے فلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔
دیکھیں

