خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری اولین ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف

news-banner

کاروبار - 06 جنوری 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

 وزیراعظم کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے اور نجکاری کمیشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔

 

 وزیراعظم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری کو ایک مثبت آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے اصلاحاتی عمل کی پہلی جھلک ہے۔

 

 انہوں نے نجکاری کے تمام منصوبوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ اور شفاف تقرریوں پر زور دیا۔

 

 اجلاس میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دو مرحلوں میں کرنے سے بھی آگاہ کیا گیا۔