اسحاق ڈار سے پاکستان کے سفیر برائے روس کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

news-banner

دنیا - 06 جنوری 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے سفیر برائے روس فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کی۔

 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سفیر نے ماسکو میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور سیاسی، اقتصادی و سکیورٹی شعبوں میں پاکستان اور روس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

 

 اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پاکستان کے مفادات کے فروغ کے لیے تعمیری مذاکرات اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔