کھیل - 07 جنوری 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا وینزویلا کے تیل پر نیا لائحہ عمل، لاکھوں بیرل امریکا منتقل کرنے کا اعلان
دنیا - 07 جنوری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق نئی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹی 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا فراہم کرے گی۔
صدر کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والا تیل خصوصی انتظامات کے تحت امریکا منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے تیل ذخیرہ کرنے والے جہاز استعمال ہوں گے جو اسے امریکی بندرگاہوں تک پہنچائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تیل مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ان کی نگرانی میں رہے گی۔
انہوں نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اگرچہ سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے گی، تاہم وینزویلا پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔
دیکھیں

